تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 جون 2012
وقت اشاعت: 8:44

امریکی صدر اوباما کا گراوٴنڈ زیرو کا دورہ

جیو نیوز - نیویارک… امریکی صدر بارک اوباما نے نیو یارک میں گراوٴنڈ زیرو کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں گیارہ ستمبر کے حملوں میں تباہ شدہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ دورے میں امریکی صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ خاتون اول مشیل اوباما ،نیویارک کے گورنر اور میئر بھی موجود تھے۔ امریکی صدر نے زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کارکنوں سے ملاقات کی۔ بعد میں امریکی صدر ، خاتون اول اور دیگر حکام نے عمارت میں لگائے جانے والے آخری ستون پر دست خط کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.