16 جون 2012
وقت اشاعت: 9:33
بھارت، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد48ہو گئی
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں دومختلف بس حادثوں میں 48افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے 450 کلومیڑ کے فاصلے پرعثمان آباد ٹاوٴن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جہاں حیدرآباد سے شردی جانے والی ہندو یاتریوں کی بس الٹنے سے 30 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئے، جبکہ گزشتہ روز ضلع جلور میں ٹرک بس تصادم میں دونوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 18 افراد جھلس کر ہلا ک اور 42 کے قریب زخمی ہوئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔