تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جون 2012
وقت اشاعت: 15:28

عالمی عدالت انصاف کے نئے پراسیکیوٹر حلف اٹھایا

جیو نیوز - ہیگ …گمبیا کی جنگی جرائم سے متعلق وکیل فاتو بن سُودا نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے نئے پراسیکیوٹر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر سنیگ ہیون سانگ نے نئی پراسیکیوٹر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ فاتو بن سُودا جو گمبیا کی ایک اہم شخصیت سمجھی جاتی ہیں نے لوئس مورینو اوکیمپو کی جگہ لی ہے، جو پچھلے ایک عشرے سے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر عدالت کے صدر نے کہا کہ فاتو بن سُودا کو جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کا ایک مشکل ٹاسک دیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.