تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جون 2012
وقت اشاعت: 15:28

روس کا شام کو نئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے انکار

جیو نیوز - ماسکو … روس نے شام کو نئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کو نئے معاہدے کے تحت کسی قسم کے فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم نہیں کئے گئے، اس حوالہ سے مغربی میڈیا کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایم آئی 25 گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے ساتھ تمام فوجی ٹیکنیکل تعاون دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی تک محدود ہے۔ جہاں تک ایم آئی 25 گن ہیلی شپ ہیلی کاپٹروں کا سوال ہے تو اس سلسلہ میں کوئی نیا معاہدہ ہوا ہی نہیں ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم کئی سال قبل ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.