تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جون 2012
وقت اشاعت: 14:51

یونان میں پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع

جیو نیوز - ایتھنز …یونان میں اتوار کو گزشتہ دو ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پارلیمانی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ماہ قبل ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں کوئی بھی جماعت حکومت سازی میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ الیکشن کے نتیجے میں یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ یونان آئندہ یورو زون میں شامل رہ سکے گا یا نہیں۔ اندازہ ہے کہ اصل مقابلہ مالی بحران کے شکار یونان کے لیے بین الاقوامی بیل آوٴٹ پیکیج کے مخالف بائیں بازو کے سیاسی اتحاد سیریزا اور دائیں بازو کی قدامت پسند جماعت نیو ڈیموکریسی کے درمیان ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.