تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جون 2012
وقت اشاعت: 14:51

ا مریکا کا روس پر شام میں فوجی دستہ بھیجنے کا الزام

جیو نیوز - واشنگٹن …ا مریکانے روس پر شام میں اپنے ٹھکانوں کے تحفظ کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا الزام عائد کیاہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے بتایاکہ روس نے ایک جہاز کو چھوٹے فوجی دستے کے ساتھ شام میں روسی بندرگاہ اور فوجی اڈے کی حفاظت کے لیے طرطوس شہر روانہ کیاہے ۔ امریکا کو خدشہ ہے کہ یہ کارروائی صدر بشار الاسد کی حکومت پر دباوٴ ڈالنے کی مغرب کی کوشش کو ناکام بنائیگی ۔ پنٹاگون کے ترجمان نے اس حوالے سے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ان الزامات کی بھی حمایت کی۔ معلوم رہے کہ ہلیری کلنٹن نے کہا تھا کہ روس نے چند جنگی ہیلی کاپٹرز کو شام بھیجے ہیں ۔شام میں روس کا یہ فوجی اڈہ 1971 میں بنایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.