18 جون 2012
وقت اشاعت: 16:24
بھارت: ممبئی میں دو مقامی ٹرینوں کے درمیان تصادم ، 6 افراد زخمی
جیو نیوز - ممبئی… بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں دو مقامی ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ اندھیری ریلوے سٹیشن پر چرچ گیٹ ‘ بوریولی اور ویرارچرچ گیٹ ٹرینوں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ حادثے کے بعد کئی گھنٹوں تک ریلوے سروس معطل رہی ۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ سگنل کی خرابی کے باعث پیش آیا۔