19 جون 2012
وقت اشاعت: 9:9
بھارت، فرانسیسی سفارتکار بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
جیو نیوز - بنگلور… بھارت میں فرانسیسی سفارتی اہلکار Pascalکو گرفتار کرلیا گیا۔ پاسکل پر اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور سے پاسکل کو گرفتار کیاگیا جسے میڈیکل چیک اپ کے بعد آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس پر زیادتی کا الزام اس کی بھارتی بیوی نے لگایا ہے۔ بنگلور پولیس نے وزارت خارجہ کی جانب سے سفارتی چھوٹ نہ ملنے کے بعد اسے گرفتار کیا۔