تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جون 2012
وقت اشاعت: 9:57

بھارت میں سی بی آئی کا جج رشوت کے الزام میں گرفتار

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں سینٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن کے جج کورشوت کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے انسداد بد عنوانی بیورو نے سی بی آئی کے معطل جج جسٹس پتابھی رامن راوٴ کو کیش ضمانت کے مقدمہ میں گرفتار کیاگیا ہے۔ پتابھی رامن راوٴ پر بی جے پی کے سابق وزیر جاناردھانا ریڈی کی ضمانت کے لیے 6 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی گرفتاری مقدمے کے سلسلے میں تین روز قبل ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعدعمل میں آئی ہے۔ رشوت کے اس مقدمے میں یہ تیسری گرفتاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.