تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جون 2012
وقت اشاعت: 16:57

بھارت میں باپ نے بیٹی کا سرتن سے جدا کردیا

جیو نیوز - جے پور… بھارت میں باپ نے بیٹی کی راہ روی سے تنگ آکر اس کا سرتن سے جدا کردیا۔ بھارتی شہر جے پور کے دنگرجی نامی گاؤں میں کانکنی کا کام کرنے والے سنگھ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کا سر تلوار سے تن سے جدا کرنے کے بعد اس کے سر کو گاؤں کی گلیوں میں پھرایا اور بعد میں خود تھانے میں پیش ہوگیا۔ سنگھ کے مطابق دوسال قبل اس کی بیٹی طلاق کے بعد گھر واپس آگئی تھی اور اس عرصہ میں اس نے گاؤں میں دوسرے مردوں سے ناجائز تعلقات بنا لئے جس پر وہ ناخوش تھا۔ سنگھ نے بتایا کہ اس کی بیٹی دو ہفتے قبل ایک شخص کے ساتھ بھاگ گئی جس کا اسے رنج تھا۔ پولیس کے مطابق سنگھ نے بیٹی کو گھر واپس بلانے کے بعد اس کا قتل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.