تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جون 2012
وقت اشاعت: 17:28

میکسیکو : پولیس سے جھڑپ ،منشیات فروش گروپ کے 7افراد ہلاک

جیو نیوز - ویراکروز… میکسیکو میں فوج اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپ میں منشیات فروش گروپ کے 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ میکسیکن فوج کے ترجمان کے مطابق ریاست ویرا کروز میں رات گئے منشیات فروش گروہ زیٹا کے ساتھ خونریز جھڑپ ہوئی جس میں 7 منشیات فروش ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گروہ کے ساتھ جھڑپ مشرقی قصبے ارسلو گلوان میں اس وقت شروع ہوئی جب فوجیوں نے معمول کے مطابق 2 گاڑیوں کی تلاشی لینے کی کوشش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.