19 جون 2012
وقت اشاعت: 18:0
پاک پریس کلب فرانس کے زیراہتمام ایوارڈتقریب
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…پاک پریس کلب فرانس کے زیراہتمام ایوارڈتقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت پریس کلب کے صدر چوہدری شبیر بھدر نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان ایمبیسی پیرس فرانس کے ہیڈچانسلر رفع الزمان صدیقی تھے۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد صدیق نے تلاوت سے کیا اور پی ٹی آئی کے منور جٹ نے نعت رسول مقبولﷺپیش کی۔ میئرشاہ بانو نے اسٹیج کے فرائض پریس کلب کے چیئرمین راجہ عابد ایڈووکیٹ کو سونپ دیئے جنہوں نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے، نیز فرانس میں پاکستان کے سفیر شفقت سعید کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یہی رویہ برقرار رکھا تو ہم بھی ایمبیسی کی تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے پریس کلب کے صدر چوہدری شبیر بھدر کی صحافتی خدمات پرروشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ سفیر پاکستان دعوت کے باوجود پاکستانی کیمونٹی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے۔ تقریب سے ناصر فاروقی، پیریفیت ایوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ماسٹر گلفراز، راجہ علی اصغر چیئرمین، پی ایم ایل (ق) پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ، پی ایم ایل (ن) کے راجہ منظور جنجوعہ، پی ٹی آئی فرانس کے کوآرڈینیٹر عمررحمن، زاہد ہاشمی، صدر پی پی آزادکشمیر، حمزہ تاج سکھیرا، چوہدری محمد اعظم، چوہدری غنضفر وڑائچ، پریس کونسلر طاہر خوشنود، ہیڈچانسلر رفیع الزمان صدیقی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شاھین اختر اور پاک پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ چوہدری ریاض پاپا نے شرکت کی اور خطاب کیا۔