تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 9:10

وکی لیکس کے بانی اسانج کی ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست

جیو نیوز - لندن… وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ وکی لیکس کے نام سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے جولیان اسانج کو سوئیڈن میں جنسی جرائم کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ اس معاملے میں برطانیہ میں اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں جہاں انہیں سوئیڈن بے دخلی کا سامنا تھا لیکن اب اسانج نے جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ایکواڈور میں ان کی درخواست پر غور جاری ہے تب تک انہوں نے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے لی ہے جہاں انہیں سرکاری پناہ دے دی گئی ہے۔ ایکواڈور کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سوئیڈن، برطانیہ اور امریکا سے مشاورت کررہے ہیں اور بین الاقوامی قانون کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.