تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 15:55

آذربائیجان اور ترکمانستان کے مابین اختلافات میں شدت

جیو نیوز - اشک آباد…آذربائیجان اور ترکمانستان کے درمیان بحیرہ کیسپیئن میں حدود کے تنازعہ پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ترکمن وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آذری بارڈر گشتی پارٹی نے گزشتہ روز متنازعہ آئل فیلڈ کے قریب ریسرچ پرمامور ترکمانستان کے بحری جہاز کیخلاف غیر قانونی کارروائی کی ہے۔ آذری۔ترکمن میری ٹائم بارڈر کے قریب واقع آئل فیلڈ میں ایک اندازے کے مطابق 80 ملین ٹن تیل اور 32 ارب مکعب میٹر گیس کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ ترکمن وزارت خارجہ نے ”غیر قانونی کارروائی“ کرنے پر گزشتہ روز اشک آباد میں آذربائیجان کے سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور دھمکی دی کہ اگر 16 جون جیسا واقعہ دوبارہ ہوا تو ترکمانستان جوابی قدم اٹھائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.