تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 16:28

امریکی میزائل دفاعی نظام کی مخالفت جاری رکھیں گے، ولادیمیر پیوٹن

جیو نیوز - لاس کابوس…روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر امریکہ روس مشترکہ دفاعی نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکہ کے کی طرف میزائل دفاعی نظام کی مخالفت برقرار رکھے گا۔ میکسیکو میں صنعتی ممالک کے تنظیم گروپ 20 کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ صدر اوباما کی تبدیلی سے میزائل دفاعی نظام کے خلاف روس کی مخالفت میں تبدیلی نہیں آئے گی، امریکہ روس کے ساتھ مل کر میزائل دفاعی نظام تشکیل دینے کو تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اورنیٹو نے جو میزائل نظام ترتیب دیا ہے وہ روس کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے میزائل دفاعی نظام کی تشکیل اور تنصیب منصوبے کے تحت 2020ء میں مکمل ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.