تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

شامی سیکیورٹی فورسز کی حمس شہر کے وسطی علاقوں پر بمباری

جیو نیوز - دمشق … شام کی سیکیورٹی فور سز نے آج (جمعرات کو) حمس شہر کے وسطی اضلاع پر بم باری کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوا می اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں پر تشدد کاروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ مقامات پر کئی روز سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی بھی قلت کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.