21 جون 2012
وقت اشاعت: 23:39
شامی پائلیٹ نے طیارے سمیت اردن میں سیاسی پناہ حاصل کرلی
جیو نیوز - دمشق …شامی فضائیہ کامنحرف پائیلٹ جہاز سمیت اردن پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اردن کے وزیر اطلاعات ونشریات سمیح المطایعہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شامی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا روسی ساختہ مِگ 21 طیارہ نے جمعرات کی دوپہر اردن کے ایک فوجی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے اور اس کے منحرف پائیلٹ نے اردنی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ہے۔جو انسانی ہمدردی کے تحت تسلیم کرلی گئی ہے۔شامی فضائیہ میں بغاوت کی پہلا واقعہ بتایا جاتا ہے۔