تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جون 2012
وقت اشاعت: 16:4

سویڈن : جوہری بجلی گھر کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک برآمد

جیو نیوز - اسٹاک ہوم… سویڈن کے جنوب مغربی علاقے میں ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک برآمد ہونے کے بعد ملک بھر کے تمام نیو کلیئر پاور پلانٹس کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ملک کے جنوب مغرب میں واقع پاور پلانٹ کے قریب معمول کی چیکنگ کے دوران سیکورٹی اسٹاف نے سراغ رساں کتوں کے ذریعے ٹرک میں دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلایا۔ رنگ ہالز نامی ایٹمی پاور پلانٹ سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوٹے برگ سے 70 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی سے لاعلم تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.