23 جون 2012
وقت اشاعت: 14:12
غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری، دو فلسطینی جاں بحق
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس… غزہ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجہ میں دوفلسطینی جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کی صبح غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حماس کے تین سیکیورٹی اہداف کونشانہ بناتے ہوئے تین حملے کئے جس کے نتیجہ میں دو فلسطینی جاں بحق جبکہ17زخمی ہوگئے۔