25 جون 2012
وقت اشاعت: 9:38
بھارتی پولیس کا ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز گرفتار کرنے کا دعویٰ
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی پولیس نے ممبئی حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم جبی الدین کو آج صبح دلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پرممبئی حملوں میں معاونت کا الزام ہے ۔جبی الدین کا تعلق انڈین مجاہدین سے بتایا گیا ہے۔ دو ہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی حملوں میں ڈیڑھ سو سے زاید افراد مارے گئے تھے۔