تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جون 2012
وقت اشاعت: 15:40

افغانستان :مختلف واقعات میں نیٹو کے 4اہلکار ہلاک

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں مختلف واقعات کے دوران نیٹو کے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو حکام کے ترجمان نے کہا کہ نیٹو کا ایک اہلکار شدت پسندوں کے حملہ جبکہ دوسرا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں ایک کار کے حادثہ کے نتیجہ میں مزید دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں واضح رہے نیٹو حکام نے مذکورہ اہلکاروں کی شہریت اوردیگرتفصیلات ظاہر نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.