26 جون 2012
وقت اشاعت: 13:12
کشمیرپر دستخطی مہم ناروے پہنچ گئی، پارلیمنٹ کے سامنے کیمپ کا انعقاد
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری … کشمیرکونسل ای یونے کشمیریورپین الائنس کے تعاون سے اوسلومیں نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے مسئلہ کشمیرپر یورپ میں جاری ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگایا۔ناروے کے دارالحکومت میں سخت بارش اورخراب موسم کے باوجودلوگوں کی بڑی تعدادنے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کو سنجیدگی سے لیااور دستخطی مہم کی دستاویزات پر دستخط کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید، کشمیریورپین الائنس کے صدر سردارپرویزمحمود، الائنس کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری مختاراحمد اور سینئر مشیرمحمدامیرخان بھی موجودتھے۔ یادرہے کہ اس مہم کے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین ان دنوں ناروے سمیت یورپ کے مختلف ملکوں کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ ناروے میں دستخطی مہم کا کیمپ انتہائی کامیاب رہااوربعد میں بھی یہ مہم یہاں جاری رہے گی۔ کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ناروے کے بعد سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی ایک روزہ کیمپ لگایاجائیگا۔ اس سے قبل ہالینڈ میں ہفتے کے روز ایک کیمپ لگایاگیا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ کشمیرکونسل ای یونے مقامی کشمیری اور یورپین تنظیموں اور شخصیات کے تعاون سے گذشتہ دوسالوں سے یورپ کے مختلف ملکوں میں کشمیرپر آگاہی پیداکرنے کے لیے ایک ملین دستخطی مہم شروع کررکھی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعدادبرطانیہ، فرانس، بلجیم ، جرمنی اورہالینڈ اور دیگریورپی ممالک میں اس مہم کے متعلق دلچسپی کا اظہارکیا اور اب تک ایک بڑی تعداداس مہم کی دستاویزات پر دستخط کرچکی ہے، مہم کا مقصد یورپ میں مسئلہ کشمیرپر آگاہی پید اکرنا اوربطور یورپین کو کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرناہے۔ اس مہم کے تحت ایک ملین دستخط جمع کرکے یورپ کی پارلیمنٹ میں پیش کئے جاسکیں گے تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ زیربحث لایاجاسکے۔