تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جون 2012
وقت اشاعت: 16:28

ایران: تیسری مرتبہ شراب نوشی پر دو افراد کو سزائے موت کا حکم

جیو نیوز - تہران…ایران کے صوبہ خراسان میں عدالت نے تیسری مرتبہ شراب نوشی پر دو افراد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت نے دونوں افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے ۔ تاہم ابھی تک ان شہریوں کے نام اور انہیں اپیل کرنے کے حق کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ ایران میں شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے ۔ 2008ء میں چوتھی مرتبہ شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ایک شہری کو سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا تاہم بعدازاں اس کی سزاء کو ختم کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.