تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جون 2012
وقت اشاعت: 23:0

بدعنوانی کے الزام پربھارتی وزیر مستعفی،من موہن نے منظور کر لیا

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جب سے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا ہے ان کی حکومت کسی نہ کسی الزام کی زد میں رہی ہے اب من موہن حکومت کے ماتھے پر ایک اور کلنک کا ٹیکہ لگایا ہے، بھارتی وزیر ویر بھادرا سنگھ نے جنھوں نے عدالت کی جانب سے بدعنوانی کا الزام ثابت ہوجانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔بھارت کے وزیر برائے صنعت و تجارت ویر بھادرا سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم من موہن سنگگ کو پیش کردیا ہے اب یہ ان کی مرضی ہے کہ اسے قبول کریں یا مسترد۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر کا یہ فیصلہ گذشتہ روز ہماچل پردیش کی عدالت کی جانب سے بدعنوانی کا مجرم ثابت ہوجانے کے بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب ایک بھارتی اہلکار کے مطابق من موہن سنگھ نے ویر بھادرا سنگھ کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.