تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جون 2012
وقت اشاعت: 4:57

دنیابھرمیں24سے زائدانٹرنیٹ ہیکرزگرفتار

جیو نیوز - واشنگٹن ... امریکی حکام نے کہا ہے دنیا بھرمیں24سے زائد انٹرنیٹ ہیکروں کو گرفتار کرلیا گیاہے ایف بی آئی حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ہیکرز کریڈٹ کارڈ ہیکنگ میں ملوث تھے۔جنھیں امریکی ایف بی آئی نے مختلف ملکوں میں کارروائی کے دوران گرفتارکیاہے۔11 افراد کو امریکا جبکہ باقی کو دیگر7 ملکوں سے حراست میں لیا گیا۔ امریکی حکام کاکہناہے کہ مشتبہ ہیکروں کے خلاف ایف بی آئی کا آپریشن2سال سے جاری تھا۔ان کی گرفتاری سے 20کروڑ ڈالر سے زائدکا ممکنہ نقصان روکا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.