تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جون 2012
وقت اشاعت: 15:30

جنوبی کوریا نے تیل کی درآمد روکی تو تعلق پر نظرثانی کرینگے،ایران

جیو نیوز - تہران …ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر جنوبی کوریا نے تیل کی برآمدات بند کی تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر تیل رستم قاسیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران جنوبی کوریا کو اشیاء کی برآمدات کا سب سے بڑا ملک ہے اور اگر اس نے ایران سے تیل کی برآمدات بند کی تو ملک کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اوپیک کے حالیہ اجلاس کے دوران یہ واضح کردیا ہے کہ ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو یونین کے اس اقدام کی قیمت چکانی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.