تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جون 2012
وقت اشاعت: 16:19

بھارت: پولیس سے جھڑپ میں 17ماوٴ باغی ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں پولیس اور ماؤ نواز باغیوں میں جھڑپ کے نتیجے میں 17 باغی ہلاک اور پولیس سمیت 12 باغی زخمی ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے پولیس پرحملہ کردیا جس کے نتیجہ میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ پولیس کی کاروائی کے نتیجہ میں 17 باغی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.