تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جون 2012
وقت اشاعت: 6:17

امریکا کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے،درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔امریکا کے مختلف شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔واشنگٹن میں گرمی کے ستائے عوام پارکوں اور دریا کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔شہر کے مختلف پارکوں میں بچے اور بڑے فواروں کے ٹھنڈے پانی میں نہا کر گرمی کا توڑ کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔دریائے پوٹومیک پر بھی گرمی سے بے حال لوگوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔امریکی محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں رکارڈ گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.