تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جون 2012
وقت اشاعت: 15:16

بینکاک : اے ٹی ایم مشینیں چرانے والے برطانوی شہری گرفتار

جیو نیوز - بینکاک … بینکاک میں دو برطانوی شہریوں کو بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں چرانے کی کوشش پر گرفتارکرلیا گیا۔ 25 سالہ الیگزینڈر ملبورن اور34 سالہ شوان ایڈورڈ ڈٹریسی نے بتایا کہ انہوں نے بنکاک کے شیراکا ضلع میں تین بینکوں سے اے ٹی ایم مشینیں چرانے کا منصوبہ امریکی فلم ”فاسٹ فائیو“ سے متاثر ہوکر بنایا تھا۔ دونوں ملزمان نے اے ٹی ایم مشینوں کو مضبوط رسے سے اپنی گاڑی سے باندھ کر دیواروں سے باہر نکال لیا لیکن وہ ان کو کھول کر رقم نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ بینکوں کے الارم بج اٹھنے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے انہیں پکڑ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.