تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:2

القاعدہ امریکی طیارے پر حملے کا منصوبہ بنارہی ہے،رپورٹ

جیو نیوز - لندن… ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ امریکی مسافرطیارے پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے لیے ناروے کے ایک نومسلم کو دہشت گردی کی تربیت دی گئی ہے۔ برطانوی اخبارنے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارے پر حملے کے لیے ناروے کے ایک نومسلم کو یمن میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ناروے کے شہری نے 2008میں اسلام قبول کیا اور جلد ہی وہ القاعدہ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر یمن چلا گیا۔ ناروے کے شہری کی عمر 30سال سے زائد ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ امریکی سی آئی اے 2ماہ قبل بھی یمن میں امریکی طیارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.