تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:35

جاپان:عوامی مخالفت کے باوجود ایٹمی پاور پلانٹ چلانے کا آغاز

جیو نیوز - ٹوکیو. . . .جاپان میں عوامی مخالفت اور مظاہروں کے باوجود ایٹمی پاور پلانٹ دوبارہ چلا نے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ سال مارچ میں فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے بعد جاپان بھر میں تمام ایٹمی بجلی گھر بند کر دیے گئے تھے۔حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ چلایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سب سے پہلے فوکوئی صوبے میں واقع اوہی نیوکلیر پلانٹ کو چلا دیا گیا ہے۔تاہم ایٹمی بجلی گھروں کے خلاف جاپان میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ہزاروں افراد نے جاپان کے وزیر اعظم کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔جاپانی وزیر اعظم نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کا معیار زندگی برقرار رکھنے کے لیے نیوکلیئر پاور پلانٹ چلانا ناگزیر ہے اور اگر ایٹمی بجلی گھر نہ چلائے گئے تو ملک کے کئی حصوں میں لوڈشیڈنگ کرنی پڑے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.