تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:16

افغانستان: فوجی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ ، 3نیٹو فوجی ہلاک

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 3نیٹو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایساف کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی افغانستان کے علاقے میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3نیٹو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔ جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے نیٹو اہلکاروں کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.