تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:31

امریکا: یوٹا کے جنگل میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی

جیو نیوز - سالٹ لیک سٹی… امریکی ریاست یوٹا کے جنگل میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں ایک گھر جل کر تباہ ہوگیا جبکہ متعدد گھروں کو خالی کرالیا گیاہے۔ الپائن شہر کے قریب سالٹ لیک سٹی کے جنگل میں لگنے والی آگ کے شعلے قریبی آبادی میں گھروں تک پہنچ گئیہیں۔ آگ سے اب تک ایک گھر جل کرتباہ ہو چکا ہے اورمتعدد گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ مقامی فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم ریاست یوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈزسے آگ پر قابو پانے اور قریبی گھروں کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ شمال مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.