تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:1

افغانستان : فوجی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ ،5 نیٹو اہلکار زخمی

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے 5نیٹو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کابل کے علاقے میں افغان اور نیٹوافواج کے مشترکہ کیمپ میں ایک فوجی وردی میں ملبوس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 5نیٹو فوجیوں کو زخمی کردیا۔ نیٹو افواج کے کرنل جمی کومنگز نے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ منتقل کرادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس میں نیٹو فوجیوں پر 19 واں حملہ ہے جن میں مجموعی طور پر 26 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.