تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:59

ارجنٹائن :بچے چور ی کاالزام، سابق صدر کو 50 برس قید کی سزا

جیو نیوز - بیونس آئرس…ارجنٹائن کے سابق صدر جارج وڈیلا کو قیدیوں کے بچے چوری کرنے کے الزام میں 50 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ بیونس آئرس کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ 46 سالہ جارج وڈیلا نے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے زیر حراست قیدیوں کے سینکڑوں بچے اغواء کئے۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ خواتین قیدیوں کے تقریباً 50 بچوں کو اغواء کیا گیا جنہیں حکومت سے قریبی تعلق رکھنے والے خاندان نے اپنے بچوں کی حیثیت سے پالا۔ واضح رہے کہ جارج وڈیلا فوج دور اقتدار میں ہونے والے جرائم کے سلسلے میں پہلے ہی طویل قید کاٹ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.