تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:0

لیبیا میں 42سال بعد عام انتخابات آج ہورہے ہیں

جیو نیوز - طرابلس… لیبیا میں کرنل قذافی کے 42سالہ دورِآمریت کے خاتمے کے بعد آج عام انتخابات ہورہے ہیں۔دارالحکومت طرابلس سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔لیبیا میں قانون ساز اسمبلی کی 200نشستوں کے لیے 3700امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔امیدواروں کی اکثریت مذہبی رجحان رکھتی ہے۔انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے طرابلس سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز بن غازی میں پولنگ کا سامان لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس سے الیکشن کمیٹی کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔واقعے کے بعد بن غازی کے 130پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے 3000سے زائد سیکیورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں۔لیبیا میں عوام کی اکثریت انتخابات اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے سلسلے میں پرجوش نظر آرہی ہے۔عبوری کونسل کے حکام کو امید ہے کہ انتخابات اور اس کے بعد انتقال اقتدار کا مرحلہ پر امن طور پر طے کر لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.