تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:2

صدر محمد مرسی نے مصری پارلیمنٹ کو تحلیل کرنیکا حکم کالعدم قرار دیدیا

جیو نیوز - قاہرہ … مصری صدر محمد مرسی نے ایک صدارتی حکم کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مجلس الشعب (پارلیمنٹ) کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر مرسی نے اپنے فرمان میں مزید کہا ہے کہ نئے آئین کو عوامی توثیق بذریعہ ریفرنڈم کے بعد 60 دن میں نئے انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد نئی پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ یاد رہے کہ تحلیل شدہ اسمبلی اسلام پسندوں کی اکثریت ہے جس میں فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے پا س 40 فیصد، جبکہ النور سلفی پارٹی کے پاس 20 فیصد سیٹیں ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر اوباما نے اپنے مصری ہم منصب کو ستمبر میں امریکا میں منعقد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن صدر مرسی نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے کیلئے سعودی عرب کو منتخب کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.