تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:38

روس ،سیلاب سے 180افراد ہلاک،ملک بھر میں یوم سوگ

جیو نیوز - ماسکو… روس میں دو مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد180 سے زائد ہوگئی ۔ آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ روسی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا،، ٹی وی چینلز انٹرٹینمنٹ پروگرام نہیں دکھائیں گے۔ کراسنوڈر کے علاقے میں سیلاب سے اب تک 170 افراد کی الاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ 4 دیہات کے 5 ہزار سے زائد گھر سیلاب کی نذر ہوئے، ریسکیو اہلکارملبے میں دبے افراد کی تلاش کررہے ہیں ارو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.