تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:44

میکسکو میں منشیات کی اسمگلنگ کیلئے سرنگ کے استعمال کا انکشاف

جیو نیوز - میکسکو سٹی… میکسکو میں منشیات اسمگل کرنے کے لئے بنائی جانے والی ایک اور ٹنل کا سراغ لگالیا گیا ہے۔ میکسیکو کی نیشنل ڈیفنس کی وزارت کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے بنائی گئی یہ ٹنل 230 میٹر لمبی تھی جس کے ذریعے منشیات میکسکو سے جڑواں شہر ایریزونا اسمگل کی جاتی تھیں۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ٹنل چار فٹ کی تھی جس میں روشنی کے لیے لائیٹیں بھی لگائی گئیں تھیں مگر ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ٹنل کس ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کی گئی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران ایریزونا کے بارڈر سے بائیں غیر قانونی سرنگوں کے بارے میں سراغ لگایا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.