تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:37

عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک، 14زخمی

جیو نیوز - بغداد … عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا بغداد کے شمال مشرق میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے الصدر میں مسافر بس میں ہوا، جہاں 3 مسافر موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 14 دیگر افراد زخمی ہیں، جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ایسے موقع پر ہوا جب شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ مصالحت کار کوفی عنان عراقی قیادت سے مشاورت کیلئے تہران سے بغداد پہنچے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.