11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:22
سری لنکن بحریہ نے آسٹریلیا جانیوالی دو کشتیاں قبضہ میں لے لیں
جیو نیوز - کولمبو… سری لنکا کی بحریہ نے دو ماہی گیر کشتیوں کو قبضہ میں لے کر اس میں سوار 82 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا جا رہے تھے۔ بحریہ کے حکام کے مطابق سری لنکاکی بحریہ نے ٹرینکو مالی کی بندرگاہ سے 260 کلومیٹر دور دو ماہی گیر کشتیوں کی نشاندہی ہونے کے بعد انہیں اپنے قبضہ میں لے لیا۔ دونوں کشتیوں پر تقریباً 82 افراد سوار تھے جنہیں حراست میں لیا گیا۔ یہ افراد سیاسی پناہ کے حصول کیلئے آسٹریلیا جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ان کشتیوں کو پچھلے ہفتے پیش آنے والے واقعہ کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ایک مسافر کشتی کے ڈوبنے سے 92 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔