تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:18

یمن خود کش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد22ہو گئی

جیو نیوز - صنعاء… یمن کے دارالحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کی تربیتی سیشن کے اختتام پرایک خودکش حملے کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس اکیڈمی کے داخلی دروازے پر دھماکا کیا اور اس وقت زیر تربیت کیڈٹ پورے دن کا تربیتی عمل مکمل کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔ یمنی سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل ہی صنعا میں سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر دس خودکش بم حملوں کی سازش ناکام بنانے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ حال ہی میں مئی میں مذکورہ خودکش بم حملے کے الزام میں القاعدہ کے مشتبہ سیل سے وابستہ دس جنگجووں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری سے دارالحکومت صنعا میں دس خودکش بم دھماکوں کی سازش بھی ناکام بنا دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.