تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:35

شمالی آئرلینڈ :دو مسیحی گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی

جیو نیوز - بلفاسٹ …شمالی آئرلینڈ کے دارلحکومت بلفاسٹ میں پروٹیسٹنٹ اور کیتھولک مسیحیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے اورجلاؤگھیراؤ کے دوران کئی افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ہنگامہ آرائی پروٹیسٹنٹ افرادکی کیتھولک فورسزپرفتح کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔پولیس نے کیتھولک نوجوانوں پر پانی کی توپیں چلائیں۔برطانیہ نواز پروٹیسٹنٹ ہرسال اس پریڈ کاانعقاد کرتے ہیں مگرآئرئش قوم پرست کیتھولک متحدہ آئرلینڈ چاہتے ہیں اوران کے نزدیک یہ پریڈاشتعال انگیزہے۔19سو98کے امن معاہدے کے تحت دونوں فرقوں کے افراد میں صلح ہوچکی ہے مگر جب پریڈکے شرکااس مقام پرپہنچے جہاں ایک طرف کیتھولک اوردوسری جانب پروٹیسٹنٹ آبادی ہے تو جلاو گھیراوشروع کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.