تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:9

براک اوباما ری پبلکن حریف مٹ رومنی سے مباحثے کیلئے بے چین

جیو نیوز - واشنگٹن…دوبارہ صدارت کے خواہشمند امریکاکے صدربراک اوباما ری پبلکن حریف مٹ رومنی سے مباحثے کے لیے بے چین ہیں اورانہوں نے دعوی ٰکیاہے کہ مٹ رومنی متوسط طبقے کوخوشحال کرنے کیلیے سنجیدہ نہیں ہیں۔پانسہ پلٹنے کی حیثیت رکھنے والی ریاست ورجینیا میں اوبامامتوسط طبقے کی دکھتی رگ پرہاتھ رکھتے نظرآئے۔اوبامانے کہاکہ انکی کوشش ہے کہ یہ طبقہ خوشحال ہومگراورقانون ہرشخص کیلئیبرابرہو۔اوبامانے کہاکہ وہ رومنی سے مباحثے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔کوئی اگریہ کہتاہے کہ وہ خسارہ کم کرناچاہتاہے مگرملک کے امیرترین 2فیصدطبقے پرٹیکس لگانانہیں چاہتاتووہ سنجیدہ ہی نہیں۔سن دوہزار8میں ری پبلکن صدارتی امیدوارجان مک کین سے ہوئے مباحثے میں اوبامانے انہیں باآسانی زیرکرلیاتھا۔مباحثہ جیتنے کامطلب الیکشن جیتنانہیں ہوتالیکن اوباماالیکشن بھی جیتے۔اب اوباماکامٹ رومنی سے مباحثہ ہوگا۔جواوباماکے نزدیک اس قدرامیرہیں کہ عام آدمی کے مسائل سمجھنے سے بھی قاصرہیں۔ٹیکس چھوٹ پررومنی کی اپنی منطق ہے۔ری پبلکن صدارتی امیدواررومنی نے کہاکہ آپ اپنی جیب سنبھالیں جب اوباماکہیں کہ وہ ٹیکس کم کررہے ہیں کیونکہ جب وہ کہتے ہیں کہ ٹیکس وہی رہے گاجوہے تووہ اسے ٹیکس میں کمی کہتے ہیں۔جب کہ روزگارفراہم کرنی والوں پرٹیکس بڑھانے کااعلان کیاگیاہے۔ڈھائی لاکھ ڈالرسے کم سالانہ آمدنی والوں کوبش دورمیں جو ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی ،اوبامانے اسے ایک برس کی توسیع دینے کا اعلان کیاہے۔مگروہ ان امیروں پرٹیکس کی وکالت کرتے ہیں جوعیاشی کے بعدبھی خزانے کامالک ہیں۔تجزیہ کاروں کے نزدیک مباحثے میں بھی اوباماعوام کویہی لالی پاپ پیش کریں گے۔ وہ لالی پاپ جس سے غریب اورمتوسط طبقہ پوری دنیامیں بہلتارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.