تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:49

برطانیہ میں نابینا افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیاخصوصی اسمارٹ فون

جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں نابینا افراد کے لیے خصوصی طور پر اسمارٹ فون ڈیزائن کیا گیا ہے،جس کو ڈیزائن بھی نابینا افراد نے کیا ہے اور یہ مارکیٹ میں دستیاب بھی ہے۔جورجی نامی اس سمارٹ فون ڈیوائس میں بولنے والی ٹچ سکرین ہے اور اس میں دیگر ایسی سہولیات بھی ہیں جو نابینا افراد کو بس پکڑنے، ایس ایم ایس پڑھنے اور کسی جگہ کے نقشے پر پہنچنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔اس فون میں آنے والا ٹیکسٹ میسج بھی فون آپ کو پڑھ کر بتائے گا۔اس فون کو برطانیہ پیٹربراہ شہر میں مقیم نابینا جوڑے مسٹر روجر اور مارگریٹ ولسن ہنڈس نے ڈیزائن کیا ہے۔اس فون میں نمبر ملاتے وقت اسپیکر والی ٹچ اسکرین وہ نمبر پڑھ کر بتاتی ہے جوسارف ڈائل کرنا چاہتا ہے۔فون میں ایک ایسی سہولت بھی ہے جس کے ذریعے آپ بول کر اپنا پیغام لکھ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.