16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:47
تیونس کے معزول صدر نے تمام اثاثے واپس کرنے کی پیش کش کردی
جیو نیوز - تیونس … تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی نے سوئٹزر لینڈ میں موجود تمام اثاثے واپس کرنے کی پیش کش کردی۔ عرب ٹی وی کے مطابق بن علی کا کہنا ہے کہ ان کی یہ پیش کش ملک کے مفاد میں کی گئی ہے۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ بن علی نے تیونس میں اپنے تمام اثاثے اور مالیاتی ذخائر ریاست کے سپرد کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔