تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:30

بھارت: آسام میں بارشوں اور سیلاب سے 109 افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم سے کم 109 افراد ہلاک اور تقریباً 4 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ریاستی حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں نے فنڈ سے بچاؤ کیلئے لاکھوں ڈالر کرپشن کی نذر کر دیئے، جس کی وجہ سے یہ تباہی دیکھنا پڑی۔ ماہرین نے حکومت سے اس کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی اس سیلاب کو بدترین قرار دیتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کی مددکرنے کااعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.