17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:52
امریکا ٹیکس دہندگان کی رقم افغان جنگ میں جھونک رہا ہے،پال شیلڈن
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکہ میں سیاسی امور کے معروف ماہر اور کیلی فورنیا سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر پال شیلڈن فوٹے نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں فوجی مہم جوئی اور قبضہ برقرار رکھنے کیلئے ٹیکس دہندگان سے حاصل شدہ رقم افغان جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے۔ ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویتنام کی جنگ کی طرح امریکہ افغانستان کی جنگ پر بھی بے پناہ پیسہ ضائع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں بحالی اور تعمیر نو کے نام پر بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔