تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:41

شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

جیو نیوز - دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق میں جاری لڑائی شام میں 17 ماہ سے جاری حکومت مخالف تحریک کے دوران شدید ترین لڑائی ہے جس میں ٹینک اور مارٹر گو لے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے باغیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تعینات کر دیئے گئے۔ شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان ان دنوں روس میں ہیں۔ جہاں وہ روسی قیادت کے ساتھ شام کے بارے میں اپنے چھ نکاتی امن منصوبے پر تبادلہ خیال کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.