تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:12

یو ایس ایس جان سی اسٹینس جلد مشرق وسطیٰ روانہ کیا جائیگا، امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ” یو ایس ایس جان سی اسٹینس“ بہت جلد مشرق وسطیٰ روانہ کیا جائے گا۔ محکمہ دفاع کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بحری جہاز موسم گرما کے اختتام تک روانہ کیا جائے گا جبکہ دو طیارہ بردار بحری جہاز پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگی بحری جہاز کو بھجوانے کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.